لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس28.18پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5346.15 پربندہو ا

جمعہ 27 نومبر 2015 21:41

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس28.18پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5346.15پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر59کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔5کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 3کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 51 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل 11لاکھ22ہزارحصص کا کاروبارہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کے 7لاکھ حصص ۔سلک بنک لمیٹڈ 2لاکھ 97 ہزارحصص۔جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے 75ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ سنگر پاکستان لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت1.17 روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی الشہیرکارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.88روپے کم ہو گئی۔