جیل روڈ پر سڑک کنارے کھڑی کار پر اسرار آگ سے جل کر خاکستر ہو گئی

جمعہ 27 نومبر 2015 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ جیل روڈ پر سڑک کنارے کھڑی کار میں پر اسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی ،فائر بریگیڈ اور ریسکیو1122کے پہنچنے سے قبل ہی گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں دوسرے روز بھی کھڑی گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ رونماہو ا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز معروف شاہراہ جیل روڈ پر سڑک کنارے کھڑی کارLZE3545میں اچانک سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہو گئے ۔

راہگیروں کی اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122کی گاڑیاں 15منٹ بعد موقع پر پہنچیں ۔اس دوران جیل روڈ پر ٹریفک کا نظام جام ہو گیا ۔یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی پرانی انار کلی ریو نیو آفس کے باہر کھڑی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ۔

متعلقہ عنوان :