اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی مشینری کی ٹکر سے جاں بحق شہری کے لواحقین کیلئے 5لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

جمعہ 27 نومبر 2015 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء )وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت باغبانپورہ میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی مشینری کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شہری کے لواحقین کے لئے 5لاکھ روپے مالی امداددے گی جبکہ اس سیکشن پر کام کرنے والا ٹھیکیداربھی جاں بحق ہونے والے شہری کے لواحقین کو 20لاکھ روپے مالی امداد دے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاں بحق ہونے والے شہری کے لواحقین کو کل تک مالی امداد ہر صورت پہنچائی جائے- انہوں نے اس حلقہ کے ایم این اے اور ایم پی اے کو بھی ہدایت کی کہ جاں بحق ہونے والے شہری کے گھر جا کرلواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کریں۔