محنت کشوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی ، رشید اے رضوی پی ایف یو جے نے ایک بار پھر محنت کشوں کے ساتھ ملکر حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا فیصلہ

سانحہ سند رانڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں مزدوروں کا قتل ٹھیکیداری نظام کی وجہ سے ہوا ہے، لیا قت ساہی

جمعہ 27 نومبر 2015 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے کراچی پریس کلب میں سانحہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور اور مزدوروں کے حقوق پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں محنت کشوں کے حقوق کیلئے منتخب نمائندے اگر ملک کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی روشنی میں مزدوروں کے مسائل کو ایڈریس کرتے تو سندھ انڈیسٹریل اسٹیٹ لاہور جیسے واقع پیش نہ آتا سندر فیکٹری لاہور میں لیبر لاء کی بڑے پیمانے کی نہ صرف خلاف وریاں کی گئیں بلکہ ملک کے دستور کی بھی دھجیاں بکھیری گئی ہیں بلکہ اب بھی کروڑں محنت کشوں کا بڑے پیمانے پر استحصال کیا جا رہا ہے لیکن قومی اور صوبائی سطح پر ریاست کے تمام ادارے صرف حکومتوں کی خوش آمدی کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سے ملک میں ٹھیکیداری نظام مسلط کیا گیا ہے اس کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے اعلان کردہ کم سے کم تنخواہ بھی ادا نہیں کی جاتی، سوشل سیکورٹی کی سہولتوں سے محرروم کیا جا رہا ہے ، ای او بی میں مزدوروں کی رجسٹریشن نہیں کی جاتی اور ٹھیکیداری نظام کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والے محنت کش ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں سے بھی محروم ہیں بلکہ آئی ایل او کے تحت ان کے اوقات کار کی بھی خلاف ورزیاں کی جارہیں صبح ان کا آنے کا وقت تو ہوتا لیکن جانے کیلئے مالک کی مرضی کے بغیر ملازمت سے برطرفی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسی صورتحال میں پارلیمنٹ ، جوڈیشری، میڈیا ، عسکری اور سیاسی پارٹیوں کی کارکردی کا محنت کش طبقے کے مسائل کا جائزہ لینا چاہئے ستم ظریفی یہ ہے کہ دو سو روپے دھاڑی پر اگر مزدوروں سے ٹھیکیداری نظام کے ذریعے جبری مشقت لی جائے گی تو ریاستی اداروں کی گورننس کو کیسے دستور کی روشنی میں تصلی بخش قرار دیا جا سکتا ہے۔

قبل ازیں رشید اے رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں اور متوسط طبقے کو اُس وقت حقوق ریاست سے نہیں مل سکتے جب تک جدوجہد نہیں کی جائے گی، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل خورشید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی کی جدوجہد کو ایک بار پھر کراچی پریس کلب سے آغا ز کر دیا ہے میڈیا کی صنعت میں محنت کشوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ملک بھر کی ٹریڈ یونین کے ساتھ مل کر استحصالی قوتوں کے خلاف منظم تحریک چلائیں گے اس موقع پر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، تنویر خورشید ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، حاجی نور محمد اور راحیل اقبال نے بھی خطاب کیا۔

سیمینار کے اسٹیج سیکریٹری نے فرائض مزدور رہنما شیخ مجید نے ادا کئے اور بڑی تعداد میں محنت کشوں کے نمائندوں نے شرکت کرکے سانحہ سندر لاہور میں مزدور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شہداء لواحقین کو فوری معاوضہ دیا جائے اور ملک کے تمام پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرز میں سے ٹھیکیداری نظام کو ختم کرکے مستقل بنیادوں پر کلریکل اور نان کلریکل کیڈرز میں مستقل بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں تاکہ آئین کی روشنی میں تمام اداروں میں صحت مند ٹریڈ یونین کی سرگرمیاں بحال ہو سکیں اور مزدوروں کو ان کو آئین میں دیئے گئے حقوق فراہم ہو سکیں جس میں ریاست کے اداروں میں گورننس کی رٹ کو قائم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :