بلاول بھٹو زرداری سے ماہر قانون فاروق ایچ نائیک کی ملاقات

سابق صدر کی احتساب عدالت سے ایس جی ایس کوٹیکنا کیس میں باعزت بریت پر مبارکباد دی

جمعہ 27 نومبر 2015 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) سابق چیئرمین سینیٹ اور ملک کے نامور ماہر قانون فاروق ایچ نائیک نے بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں سابق صدر آصف علی زرداری کی احتساب عدالت سے ایس جی ایس کوٹیکنا کیس میں باعزت بریت پر مبارکباد دی، بلاول بھٹو زرداری نے اس کیس میں کی گئی محنت اور دیئے گئے دلائل کو سراہا جن کی وجہ سے آصف علی زرداری کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے داخل کیے گئے دو من گھڑت ریفرنسز جھوٹے ثابت ہوئے، ملاقات کے دوران فاروق ایچ نائیک نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں سندھ میں دو مراحل کے اتخابات میں پارٹی کو تقریباً 100فیصدکامیاب نتائج ملنے پر بھی مبارکباد دی۔