شاہدآفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 22:03

شاہدآفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) شاہدآفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے میچ میں 4 اوورز کے دوران 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 86 ہو گئی ہے۔ شاہد آفریدی نے یہ اعزاز 86 میچز کھیل کر حاصل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :