وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقا ت، نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت

جمعہ 27 نومبر 2015 22:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء اور سابقہ سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکر ی رئیسانی کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ساروان ہاوس جا کر ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء اور سابقہ سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکر ی رئیسانی سے ملاقات کی اور ان سے صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیااور ان کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی جس پر نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاکہ میں اپنے حلقہ انتخاب قبائلی عمائدین دوستوں اور عزیزوں سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد جواب دونگا ۔

ملاقات کے دروان صوبائی وزیر ایس اینڈ جے اے ڈی اور چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر کمال خان بنگلزئی ، صوبائی وزیر زراعت سردار اسلم بزنجو ، مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو، رکن صوبائی اسمبلی نیشنل پارٹی حاجی عدالسلام بلوچ اورصوبائی حکومت کے ترجمان میر جان بلیدی و دیگر بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :