فیڈریشن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو پشتونوں اور بلوچوں کو مطمئن کرنا ہوگا، اصغر خان اچکزئی

گوادر کا شغراقتصادی راہداری بارے وفاق کے دھر ے معیار سے چھوٹی قومیتوں اور وحدتوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے ،خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 22:08

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ اگر فیڈریشن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو پشتونوں اور بلوچوں کو مطمئن کرنا ہوگا۔ احساس بیگانگی کا تاثر نیک شگون نہیں ، گوادر کا شغراقتصادی راہداری بارے وفاق کے دھر ے معیار سے چھوٹی قومیتوں اور وحدتوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے عوامی نیشنل پارٹی ایک وسیع وا لنظر وم پرست ، وطن دوست جماعت کی حیثیت سے پشتونوں اور دیگر محکوم اقوام کی حقوق کے حصول کیلئے گران قدر خدمات رکھتی ہے پروردہ قوتوں کیایماء پر پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کرنے والے عوام میں عیاں ہورہے ہیں اپنے ذاتی اغراض و مقاص کو اولیت دے کر پشتون قومی تحریک میں دراڑ پیدا کرنے والے کرپشن و کمیشن کو مقصد بنا کر تمام قومی معاشی و اجتماعی ایشوز سے پسپائی اختیار کر رہی ہے صوبے میں نفر ت کی فضاء کو فروغ دینے والے آج ایک میز پر بیٹھ کر اقتدار کی خاطر ایک دوسرے کو اشیرباد دے رہے ہیں آج قوم سوال کرتی ہے کہ کل نفرتوں کے بیج بو کر بے گناہ افراد کی جانیں اس مقصد کیلئے لی گئی تھی عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کی انتہاء پسندی کو رد کرتی ہے چاہے وہ مذہبی و لسانی بنیادوں پر ہی کیوں نہ ہوپشتونوں کو ادرا ک ہو چلا ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جوقومی سیاسی ومعاشی حقوق پر واضح سٹینڈ لیکر قوم کی آواز بن کر اپنی نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدامیر علی آغا ، ڈسٹرکٹ قلعہ عبداﷲ کونسل چیئرمین ملک عثمان اچکزئی، ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ، ضلعی صدر اسد خان اچکزئی، جمالدین رشتیاں ، عبید اﷲ عابد،باری کاکڑ ، زاہد شاہ جمیل احمد پیرا علیزئی،سید شاہجان آغان ، ملک رحیم ترین، خلیل آغا ، سرور ترین ، روئی داد ، سعد اﷲ پیر علیزئی ، محمد اشرف ، باری غر شین ,اور حاجی اﷲ دوست آغا نے ضلع پشین کونسل ہال میں گوادر کا شغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ میں مبینہ تبدیلی کے خلاف ورکر کنونشن ضلع قلعہ عبداﷲ با چاخان مرکز کاکاجی برمہ میں کارکنوں کے اجتما ع اور پشین میں سید ہمایون کے رہائشگا ہ پر استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سید زاہد شاہ کی قیادت میں 30افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مقررین نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد یتے ہوئے کہاکہ آپ دوستوں کی شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اے این پی ہی پشتونوں کی نجات دہندہ جماعت ہے یکم دسمبر کی احتجاجی ریلی حکمرانوں او ران کے اتحادیوں پشتونوں اور بلوچوں کے معاشی مفادات کے منصوبے کو خاک میں ملانے اور مغربی روٹ کو اصل حالت میں بحال کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے حکمران اور ان کے اتحادی مصلحت اور دروغ گوئی کے ذریعے معاملات چلا رہے ہیں گوادر کا شغر مغربی روٹ پر پشتونوں اور بلوچوں کی بے چینی اور اضطراب فطری عمل ہے لہذا اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ذمہ دار وہ خود ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ پشتونوں کو گزشتہ چالیس سالوں سے دین مبین اسلام اور قوم کے نام پر دھوکہ دیا جا رہاہے نہ توپشتونوں کے معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے کچھ کیا گیا اور نہ ہی اسلامی نظام کے لئے مذہبی جماعتوں کو توفیق ہوئی ۔ بلکہ اسلام اسلام کہہ کر اسلام آباد ضرور پہنچ گئے لہذا آج ہم قوم سے ادراک کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور قول فعل کی بنیاد پر ان قوتوں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ یکم دسمبر ریلی بارے اپنی تیاریاں زور وشور سے جاری رکھے صوبائی قائدین آج ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ میں خصوصی شرکت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :