اسرائیلی فوجی سے کار ٹکرانے والا فلسطینی جاں بحق

جمعہ 27 نومبر 2015 22:17

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء)مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نے بس اڈے کے قریب دو اسرائیلی فوجیوں سے کار ٹکرا دی۔ حکام نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فوجی کو درمیانے درجے کی چوٹیں پہنچی ہیں لیکن فلسطینی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے کم از کم پچانوے فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے اسرائیلوں کی تعداد انیس بنتی ہے۔ اسرائیل کے مطابق فلسطینی رہنما لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے مطابق یہ تشدد امن عمل کے بند ہونے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کی امیدیں دم توڑنے کی وجہ سے ہے۔