اسمبلیوں میں چور ، ڈاکو بیٹھے ہیں، نوجوان مقابلے کیلئے کھڑے نہ ہوئے تو چور ڈاکوؤں کے بچے حکومت میں آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ، عمران خان
نواز شریف پر 12کیسز نیب میں ہیں آخر ان کو کیوں نہیں پکڑا جاتا ،؟چیئرمین پی ٹی آئی کا ترامڑی چوک پر جلسہ سے خطاب
جمعہ 27 نومبر 2015 22:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لودھراں میں ضمنی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اڑھائی ارب روپے پیکج کا اعلان کریں اور طارق فضل چوہدری بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد کے تمام حلقوں میں خطاب کریں تو ٹھیک ہے لیکن اگر پارٹی چیئرمین عمران خان جلسہ سے خطاب کریں تو قانون کی خلاف ورزی ہے آخر یہ کہاں کا انصاف ہے ؟آصف زرداری سوئس بینکوں میں چھ ارب روپے لے کر گئے کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ چور کبھی چور کو نہیں پکڑتا ، نواز شریف پر 12کیسز نیب میں ہیں آخر ان کو کیوں نہیں پکڑا جاتا ، اسمبلیوں میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں نوجوان مقابلے کیلئے کھڑے نہ ہوئے تو چور ڈاکوؤں کے بچے حکومت میں آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ، جوڈیشل کمیشن نے دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں نہیں دیں اس لئے آج بلدیاتی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہورہی ہے ، ڈیزل پر جی ایس ٹی پچاس فیصد بڑھنے والا ہے، اسحاق ڈار نیا ٹیکس لگانے والے ہیں اتنے تو مشرف آمریت کے دور میں بھی مہنگائی اور حالات خراب نہیں تھے جتنے آج ہیں،دھرنے سے عوام باشعور ہو گئی ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.