وزیر اعلی پنجاب کا ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب، میٹروٹرین کے منصوبے کے سول ورکس پر پیش رفت کا جائزہ
لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے روٹ پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں۔وزیر اعلی
جمعہ 27 نومبر 2015 22:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سب سے بڑا اورمنفرد پراجیکٹ ہے ۔میٹروٹرین سے عوام کو آرام دہ ،باکفایت اورباوقار سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ منصوبے سے کوئی بھی تاریخی عمارت یامقام متاثرنہیں ہوگا۔
تمام تاریخی مقامات اور عمارتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے اور میں خود اس منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں-منصوبے کے سول ورکس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔متعلقہ حکام تعمیراتی کام کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دیں۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے سول ورکس پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیار کو یقینی بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور اس سلسلے میں سٹےئرنگ کمیٹی منصوبے پر پیش رفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لے کر فیصلے کرے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سرپردوپٹہ پہنانے پر خاتون رپورٹر کی مرد کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل
-
گھریلو ملازمہ تشدد کیس،مرکزی ملزمہ سومیا عاصم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور
-
معاشی طور پر تباہ حال اٹالین حکومت کامعاشی فوائدکے لیے ”اسلام دشمنی “میں یورپ کا ہراول دستہ بننے کی کوشش
-
جج کے دفتر سے فون کرکے آئی جی پنجاب کوملازمین کی ترقی کاحکم دینے والے 2کانسٹیبل گرفتار
-
حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے قرض لے لیا
-
صدرآصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت
-
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات،آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں تیزی پر اطمینان کا اظہار
-
وزیرِاعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹررضا امیری مقدم کی ملاقات، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو
-
ہیٹی: حکومتی رٹ ختم، مسلح گروہوں کے تشدد میں ہوشربا اضافہ
-
ایلون مسک کا ’ٹیسلا کی بھاری ذمہ داریوں‘ کی وجہ سے بھارت کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 3 ماہ قید کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.