اسپیکر قومی اسمبلی کے بھتیجے نے ایئرفورس کے افسر کی گاڑی کو ٹکر مار کر دی،گاڑی الٹنے سے سوار فسر اور اہلیہ زخمی

پولیس کارروائی سے گریز اں ،حیدر صادق حادثے کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار

جمعہ 27 نومبر 2015 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق نے ایئرفورس کے افسر کی گاڑی کو ٹکر مار کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی،افسر اور اہلیہ زخمی ہو گئیں،پولیس کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے،حیدر صادق حادثے کے بعد اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق نے گاڑی کو ٹکر مار دی، گاڑی ایئرفورس کے افسر کی تھی جس میں وہ اہلیہ سمیت سوار تھے، ٹکر لگنے سے ایئرفورس کے افسر کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔

حادثے کے بعد سپیکر ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق اپنی گاڑی وہیں چھوڑکر فرار ہو گئے، ایئرفورس کے افسر کی اہلیہ کو حادثے کے بعد فوری طورپر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس بھی اس حادثے بارے کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے اور دونوں گاڑیوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کے بار بار بلانے پر بھی حیدر صادق تھانے میں نہیں آئے۔

متعلقہ عنوان :