بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کی بھوپال میں محمد رمضان سے ملاقات

`

جمعہ 27 نومبر 2015 22:32

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے بھوپال میں پاکستانی لڑکے محمد رمضان سے ملاقات کی ۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے بھوپال کا دورہ کیا جہاں انھوں نے پاکستانی لڑکے محمد رمضان سے ایک بند کمرے میں ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری (ویزا) خادم حسین وزارت خارجہ کے ایک افسر کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے رمضان سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے ۔بھوپال چیپٹر آف چائلڈلائن کے ڈائریکٹر ارچنا سہائے کاکہنا ہے کہ محمدرمضان جو بھوپال میں گزشتہ دو سالوں سے پھنسا ہوا ہے کے گھر جانے کی امیدپیدا ہوگئی ہے ۔اکتوبر میں پاکستان ہائی کمیشن کے قونصلر نے چائلڈ لائن کے حکامسے فون پر رابطہ کرکے رمضان کی حیثیت کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی اور اسکی وطن واپسی کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :