نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذریعے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کے علاج کیلئے 21مراکزاور کمیونٹی کی سطح پر سپورٹ کے 20مراکز قائم کئے ہیں،ڈاکٹر نصیر اچکزئی

جمعہ 27 نومبر 2015 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وزار ت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن نے اپنے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذریعے ایچ آئی وی ؍ایڈز کے مریضوں کے علاج کے لئے 21مراکزاور کمیونٹی کی سطح پر سپورٹ کے 20مراکز قائم کئے ہیں۔ جمعہ کو یہ باتیں نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے (نیشنل مینجر) ڈاکٹر نصیر خان اچکزئی نے وزارت قومی صحت اور اقوام متحدہ کے اطلاعاتی ادارہ( یو این آئی سی) کے زیر اہتمام میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائیں ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ایڈز بارے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد وسیخو نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 2سالوں سے ایچ آئی وی ؍ایڈز کے علاج کے حوالہ سے صورت حال بہتر ہو رہی ہے اور یو این ایڈز پاکستان کے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کو تمام قسم کی ٹیکنیکل معاونت دینے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہا ہے ۔ اس ضمن میں وزارت قومی صحت کے تحت چلایا جانے والا پروگرام بڑا کامیاب رہا ہے جس کی کوششوں سے اب ایڈز کے خلاف اقدامات اور بیماری پر قابو پانے اور علاج کے حوالہ سے بڑی بہتری آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :