ایران جانے والی زائرین اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

جمعہ 27 نومبر 2015 22:54

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) ایران جانے والی زائرین اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر آئے ہوئے زائرین جو ایران چانا چاہتے تھے سیکورٹی نہ ملنے کی وجہ سے ایران نہیں جا سکتے تھے زائرین نے گزشتہ دو روز سے علمداد روڈ پر پنجابی امام بارگاہ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اور ان کا موقف تھا کہ ان کو فوری طورپر سیکورٹی فراہم کی جائے ورنہ وہ بغیر سیکورٹی کے ایران چلے جائینگے جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور زائرین کے درمیان جو ملک کے دوسرے صوبوں اور علاقوں سے آئے ہوئے تھے مقامی انتظامیہ نے ان کو سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد زائرین نے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ختم کردیا جس کے بعد زائرین کو کسی وقت بھی سخت سیکورٹی میں پاک ایران بارڈر تفتان تک پہنچا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :