اسلام آباد،سپیکر قومی اسمبلی کے بھتیجے نے خاتون کی گاڑی کو ٹکر ماردی ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ایس ایچ او کی صلح صفائی کیلئے خاتون کی منتیں،رات گئے معاملہ حل ہو گیا

جمعہ 27 نومبر 2015 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی کے بھتیجے نے ایک خاتون کی گاڑی کو ٹکر ماردی ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ایس ایچ او نے صلح صفائی کے لیے خاتون کی منتیں رات گئے معاملہ حل ہو گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رو ز سپیکر قومی اسمبلی سردار آیاز صادق کے بھائی سردار محمود صادق کے لاڈلے بیٹے نے ایک خاتون کی گاڑی کو ٹکر مار دی ،شالیمار پولیس نے دونوں فریقین کو صلح کے لیے تھانہ لے گئی تاہم معاملہ نہ سدھر سکا ،سردار محمود کو جب علم ہوا تو وہ بھی تھانہ شالیمار پہنچ گئے اور خاتون کی منتیں کرنی شروع کر دی ،ایس ایچ او خالد کو ایک نامعلوم فون کال پریشان کر دیا کہ معاملہ مقدمہ تک نہیں جانا چاہیے ،ذرائع کے مطابق پولیس نے معاملہ سدھارنے کی حامی بھر لی اور سردار محمود کو بھی تسلی دی کہ تھانہ سے آپ چلے جائیں خاتون کو معافی کے لیے راضی کر لیں گے۔

۔ظفر ملک