مظفر گڑھ، غیر اخلاقی حرکات اور فحش ڈانس ،خواجہ سراؤں کی شناخت ،مخبری کرنے والے کے گھر دھاوا بو ل دیا،تشددکی کوشش

جمعہ 27 نومبر 2015 22:59

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء)مظفرگڑھ میلے میں ہونے والی فحاشی ،بیہودہ ڈانس اور غیر اخلاقی حرکات کرنے والے خواجہسراؤں کی شناخت ہو گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے مہر ارشاد سیال کے میلے میں فحش ڈانس کرنے والے خواجہ سراؤں کی شناخت اسحاق عرف ساقی،شفیق کبوتری،کشش، تتلی، نوربوسن اور عینی کینام سے شناخت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھرخواجہ سراؤں نے’’ مخبری‘‘کرنے پر تحفظ شی میل کی کوارڈی نیٹر شاہانہ عباس سانی کے گھرپردھاوابول دیااوراس پرتشددکرنیکی کوشش کی۔ شاہانہ عباس سانی کے مطابق فحش رقص کرنیوالے خواجہ سراؤں کوتنظیم کی طرف سے پولیس کوگرفتاری کانوٹس دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حملہ کرنیکی کوشش کی۔تحفظ شی میل کی کوارڈی نیٹرنے مطالبہ کیاکہ بیگناہ خواجہ سرا کو رہا کرکے فحاشی پھیلانے والے اصل ملزموں کوگرفتارکیا جائے۔