آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، فاروق عبداﷲ

فاروق عبداﷲ کا آدھا سچ بھی بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوا، مقبوضہ وادی کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے بیان پر سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھی تلملا اٹھے

جمعہ 27 نومبر 2015 22:59

نئی و دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) طاقت کے بل بوتے پر نہتے کشمیریوں پر غاصبانہ قبضہ جمائے بھارت نے آزادکشمیر پر بھی میلی نظریں گاڑھ لیں۔ فاروق عبداﷲ کا آدھا سچ بھی بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوا۔ مقبوضہ وادی کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے بیان پر سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھی خوب تلملا اٹھے۔سچ فاروق عبداﷲ کی زبان پر آہی گیا لیکن آدھا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت تعلقات پر بات کے دوران موصوف نے آزاد کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کیا اس کے پاکستان کا حصہ رہنے پر بھی زور دیا۔ بھارت کے اشاروں پر کٹھ پتلی کی طرح ناچنے والے فاروق عبداﷲ کا آدھا سچ بھی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداروں سے برداشت نہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کو تو جیسے آگ ہی لگ گئی۔ جنگ کے بجائے بات چیت سے مسائل کے حل کی بات نے تو جلتی پر تیل کا کام دکھایا پھر جس کے جو منہ میں آیا چیختا چلاتا رہا۔ بھارتی نیتاؤں اور میڈیا کی چیخ و پکار اپنی جگہ لیکن سچ ، سچ ہی رہے گا اور سچ یہ ہے کہ کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے۔