انسانی ہمدردی کی منفرد مثال، مسلمانوں نے پیسے جمع کرکے ہندو قیدیوں کو رہائی دلوا دی

تمام ہندو قیدی ٹکٹ کے بغیر ٹرین میں سفر کے جرم میں جیل میں بند تھے

جمعہ 27 نومبر 2015 22:59

انسانی ہمدردی کی منفرد مثال، مسلمانوں نے پیسے جمع کرکے ہندو قیدیوں ..

بریلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی ڈسٹرکٹ جیل میں سزا بھگتنے والے ہندو قیدیوں کی رہائی کے لئے مسلمان نوجوانوں نے رقم باہمی کوششوں سے جمع کی تا کہ ان کا جرمانہ ادا کیا جا سکے۔ یہ تمام ہندو قیدی ٹکٹ کے بغیر ٹرین میں سفر کرنے کے جرم میں جیل میں بند تھے۔ ان کے پاس جرمانہ بھرنے کے لئے پیسے نہیں تھے، اس لیے انہیں اضافی سزا دی گئی تھی۔

جرمانہ بھرنے کے بعد یہ تمام لوگ جیل سے باہر آگئے ہیں۔جیل کے باہر مسلمانوں نے ان قیدیوں کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

یہ لوگ جب جیل سے باہر آئے تو ان آنکھوں میں آنسو تھے۔ جیل سے باہر نکلے ایک شخص نے بتایا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر گرفتاری کے بعد اس پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ کیا گیا لیکن اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے جس کی وجہ سے اسے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

بریلی ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بی آر موریہ نے بتایا کہ 15 قیدی معمولی جرم کی سزا بھگت رہے تھے۔ ان میں سے کچھ کو امن میں خلل ڈالنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ تمام قیدی چھ ماہ سے ایک سال تک کی سزا بھگت رہے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نے اپنی سزا پوری بھی کر لی تھی لیکن عدالت کی طرف سے جرمانے کے عوض میں دی گئی سزا پوری نہیں کر پا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :