پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 23:59

پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ماضی کے مشہور فیوچر ٹور پراگرام کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے مستقل اراکین کے درمیان برابری کیلئے سابقہ ضابطوں کی بحالی ضروری ہے اور اسی وجہ سے پی سی بی نے گزشتہ سال آئی سی سی کے ڈھانچے میں تبدیلی کی سختی سے مخالفت کی تھی۔

یاد رہے کہ ماضی میں آئی سی سی تمام ٹیموں کیلئے مستقبل کا شیڈول مرتب کرتا تھا جسے فیوچر ٹور پروگرام کا نام دیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ برس آئی سی سی نے اس طریقہ کار میں ردوبدل کیا تھا جس کے تحت دو ملک دوطرفہ معاہدے کے تحت دوروں اور سیریز کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :