وزیراعظم نواز شریف کی فرانسیسی صدر فرانسوااولاندے سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات ،دہشتگردی کیخلاف جنگ ،خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال، وزیراعظم نے پیرس حملوں کی شدید مذمت اورجانی نقصان پر اظہار افسوس کیا، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کو مدد کی پیشکش کرتے ہیں،نوازشریف

جمعہ 27 نومبر 2015 23:59

ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی صدر فرانسوااولاندے سے ملاقات کی،جس دوران وزیراعظم نے پیرس میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یہاں وزیراعظم نواز شریف نے دولت مشترکہ کے 24 ویں اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر فرانسوااولاندے سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے پیرس میں دہشت گردحملوں کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کرتے ہیں،پاکستان فرانس کی مدد کرنے کو تیار ہے ۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے پاکستانی قوم کے حوصلے اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال ،دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر اہم امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔