موسمیاتی تبدیلی دنیا میں انسانی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے،سیلاب اور سطح سمندر میں اضافے کے خطرات کا سامنا ہے،ہمالیہ کے گلیشیئرز دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کم ترین گرین ہاؤس گیسلز چھوڑنے والے ممالک میں شامل ہے، وزیر اعظم نواز شریف کا مالٹا میں دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی پر سیشن سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 00:00

ویلیٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا میں انسانی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے،سیلاب اور سطح سمندر میں اضافے کے خطرات کا سامنا ہے،ہمالیہ کے گلیشیئرز دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہا ہے، پاکستان کم ترین گرین ہاؤس گیسلز چھوڑنے والے ممالک میں شامل ہے۔

وہ جمعہ کو مالٹا میں دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی پر سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں انسا نی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، گلیشیئر کے پگھلنے سیلاب اور سطح سمندر میں اضافے کے خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز دنیا کے کسی بھی دوسرے حصے سے زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں،2010ء اور 2011ء میں ہمیں بڑے سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کم ترین گرین ہاؤس گیسلز چھوڑنے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف 0.8فیصد ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پیرس کانفرنس جامع موسمیاتی تبدیلی معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے، امید ہے کہ یہ کانفرنس بات چیت تک محدود نہیں رہے گی، کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے وسائل اور ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی،ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی تشکیل دی اور عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا،قومی معیشت اور ترقی میں ماحول دوست پالیسیاں اختیار کر رہے ہیں۔