سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 00:32

سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو3 رنز سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 28 رنز بنا کر جبکہ انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ انگلینڈ نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :