شاہد آفریدی کی طویل عرصے بعد فارم میں واپسی، 2 برس پرانی تاریخ بدلنے میں ناکام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 02:00

شاہد آفریدی کی طویل عرصے بعد فارم میں واپسی، 2 برس پرانی تاریخ بدلنے ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) شاہد آفریدی کی طویل عرصے بعد فارم میں واپسی ہوئی ہے تاہم وہ 2 برس پرانی تاریخ بدلنے میں ناکام رہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی طویل عرصے بعد فارم میں واپسی ہوئی تاہم اس کے باوجود وہ 2 برس پرانی تاریخ بدلنے میں ناکام رہے۔

شاہد آفریدی رواں برس میں آج کے میچ سے قبل صرف 2 وکٹیں حاصل کر پائے تھے اور 85 رنز اسکور کیے تھے۔ تاہم آج کےمیچ سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ اچھی کارگردگی پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ آفریدی نے پہلے گیند بازی میں 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور پھر بعد ازاں بلے بازی میں 24 رنز کی تیز رفتار اننگ بھی کھیلی۔

(جاری ہے)

تاہم اس کارگردگی کے باوجود آفریدی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے اور 2 برس قبل انگلینڈ کیساتھ ہونے والی سیریز کی تاریخ بھی بدلنے میں ناکام رہے۔

2 برس قبل ہونے والی سیریز میں بھی پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیرز میں شکست سے دوچار کیا تھا تاہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب 2 برس بعد بھی پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔