سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’کیپٹن امریکہ سول وار‘ کے نئے ویڈیو کلپس جاری

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:24

سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’کیپٹن امریکہ سول وار‘ کے ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’کیپٹن امریکا سول وار‘ کے نئے ویڈیو کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ فلم کیپٹن امریکہ سول وار کی کہانی ایوینجرز کے گرد گھومتی ہے، ایوینجرز کی کارروائیوں میں سیاسی مداخلت آڑے آ جاتی ہے، سیاسی پنڈٹ مطالبہ کرتے ہیں کہ ایوینجرز کیلئے بھی احتساب کا نظام قائم کیا جائے جس کے بعد ایوینجر کیپٹن امریکہ اور آئرن مین میں ٹھن جاتی ہے اور وہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں، فلم کی کاسٹ میں اسکارلٹ جونسن، کرس ایونز، رابرٹ ڈاؤنے جونیئر، البزتھ اولسن ، لیسلے بب، پال رڈ، ماریسا ٹومی اور انتھونی میکی شامل ہیں۔فلم اگلے سال 6 مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :