کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا، شاہ رخ خان

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:26

کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا، شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ نے کہاہے کہ کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا، بھارت میں بچپن سے تمام مذاہب کے احترام اور ایک دوسرے سے پیار محبت کا درس ملا، مگر یہ باتیں اب کمزور ہوتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ لوگ دہشت گردی کے بارے میں میری رائے پوچھتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتی، کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ قرآن پڑھا اور اچھا مسلمان بننے کی کوشش کی، ہندو، عیسائی اور بدھ مت مذہب سے بھی سیکھا اور اچھا انسان بنا۔

متعلقہ عنوان :