فلم ڈر اور بازی گر کے ری میک میں کام کرونگا، ورون دھون

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:26

فلم ڈر اور بازی گر کے ری میک میں کام کرونگا، ورون دھون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ وہ فلم ڈر اورب ازی گر کی ریمیک فلم میں کام کرینگے، بالی و وڈ اداکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ڈر اور بازی گر کی ری میک فلم میں کام کرینگے، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں اس لئے میں ان کی ری میک فلموں کا حصہ بننا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے فلم دل والے میں شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا، مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں کریتی سینن اور کاجل شامل ہیں، فلم کی ہدایات روہٹ شیٹھی نے دی ہیں ، فلم جلد ہی سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔