نائجیریا میں‌ خود کُش دھماکہ ، 21 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 11:27

نائجیریا میں‌ خود کُش دھماکہ ، 21 افراد ہلاک

نائجیریا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : نائجیریا کی ریاست کانو میں شیعہ کمیونٹی کے ایک جلوس میں خود کش دھماکہ ہوا. خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شیعہ رہنما محمد طوری نے بتایا ہے کہ اس حملے میں 21 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس کی جانب سے فوری طور پر ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق خود کش بمبار ایک سمت سے آیا اور اس سے قبل کہ اُسے پہچانا جاتا وہ جلوس میں گھُس گیا اور خود کو اُڑا لیا. پولیس نے حملہ آور کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے جس نے بتایا کہ انہیں خود کش حملے کے لیے اسلامی عسکریت پسند گروپ بوکو ہارم کی جانب سے بھیجا گیا تھا .

متعلقہ عنوان :