بھارت کو شکست دینے والی ارجنٹائنی ہاکی ٹیم کی بس پر پتھراؤ

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:35

بھارت کو شکست دینے والی ارجنٹائنی ہاکی ٹیم کی بس پر پتھراؤ

رائے پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28نومبر- 2015ء) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں سے شروع ہونے والا پرتشدد رویہ ختم ہونے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہاہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب غیر ملکی ٹیمیں بھی اس کا نشانہ بننے لگی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی مینز لیگ میں شکست کے بعد بھارتیوں نے ارجنٹائنی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کر دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد ہوٹل روانگی کے وقت ارجنٹائنی ٹیم کی بس پر پتھر برسائے گئے جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس میں سوار ارجنٹائنی ٹیم کے کھلاڑی شدید خوف زدہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مینز ہاکی میں ارجنٹائن نے بھارت کو 3گولز سے شکست دی تھی ۔ واضح رہے کہ بھارت میں غیرملکی ٹیموں کے ساتھ کیا جانے والا یہ سلوک پہلی مرتبہ نہیں اس سے قبل حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کے دوران جب شائقین نے اپنی ٹیم کی شکست کو قریب دیکھا تو گراؤنڈ میں کچرا پھینکنا شروع کردیا جس کے باعث میچ کو روکنا پڑا جب کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان جب بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کی دعوت پر بھارت پہنچے تو ان کی موجودگی میں انتہا پسند بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے اور دونوں ممالک کے کرکٹ سربراہان کے درمیان ملاقات رکوا دی ۔