کراچی کے علاقہ کورنگی میں‌ٹائر فیکٹری کے گودام میں‌آگ لگ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 11:41

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : کراچی کے علاقہ کورنگی میں موجود ٹائر فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی. آگ نے دکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :