امریکہ،داعش سے ممکنہ طورپر وابستہ 1 ہزار افراد کی امریکا میں موجودگی کاانکشاف

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) داعش سے ممکنہ طورپر وابستہ 1 ہزار افراد کی امریکا میں موجودگی کاانکشاف ہوا ہے اور ایف بی اّئی ایسے افراد پرمسلسل نظررکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبارکے مطابق ایف بی اّئی داعش سے جڑی تحقیقات میں ایک ہزار افراد پر نظررکھے ہوئے ہے،جن میں سے 48 ایسے مشتبہ افراد ہیں ،جن کی نگرانی ایلیٹ ٹیم کررہی ہے،ان مشتبہ افراد میں خواتین بھی شامل ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیاگیاہے کہ وہ انتہاپسندی کاشکارہوگئے ہیں۔مشتبہ افرادکی شناخت اورنگرانی کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم اخبارکے مطابق ہر مشتبہ شخص سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک درجن اہلکارمخصوص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :