واشنگٹن نے کسی طیارے کا فلائٹ پلان ترکی کو نہیں دیا تھا،امریکہ نے فلائٹ پلان سے متعلق صدر ولادی مر پیوٹن کا دعویٰ مسترد کردیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) امریکا نے ترکی میں گرائے گئے روسی طیارے کے فلائٹ پلان سے متعلق صدر ولادی مر پیوٹن کا دعویٰ مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا واشنگٹن نے کسی طیارے کا فلائٹ پلان ترکی کو نہیں دیا تھا۔ روسی صدر کے دعوے پر پنٹاگون نے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔روسی صدر نے الزام لگایا تھا کہ گرائے گئے روسی طیارے کا فلائٹ پلان امریکا نے ہی ترکی کو فراہم کیا تھا۔ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔