کولوراڈو :فیملی پلاننگ سینٹر میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک،9 زخمی

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست کولوراڈو میں فیملی پلاننگ سینٹر میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور کم از کم 9زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔فائرنگ کا واقعہ امریکا کی ریاست کولوراڈو میں پیش آیا۔

جہاں ایک حملہ آور نے فیملی پلاننگ سینٹر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اہلکاروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو حملہ آور نے فائر کھول دیے۔ جس سے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولس ترجمان کے مطا بق حملہ اور نے 5 گھنٹے تک میڈیکل سینٹر کے عملے اور مریضوں کو یرغمال بنائے رکھا ،اس دوران پولیس حکام حملہ آور کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

جس کے بعد اس نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دی۔پولیس حکام اور شہر کے میئر کا کہنا تھا فیملی پلاننگ سینٹر پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ اس سلسلے میں ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق صدر براک اوباما کو کولوراڈو کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :