داعش کی خلاف لڑائی میں شامی حکومت کو شامل کرنے کے فرانسیسی بیان کا شام کی طرف سے خیرمقدم

ہفتہ 28 نومبر 2015 11:58

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے اپنے فرانسیسی ہم منصب لاراں فابیوس کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں شامی فوج کو بھی شامل کرنے کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ”اگر فابیوس شامی فوج اور داعش کے خلاف لڑنے والی دیگر فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے میں سنجیدہ ہیں تو ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔“

متعلقہ عنوان :