سعودی سربراہی میں یمنی آپریشن میں غیر قانونی طور پر سویلین بھی ہلاک ہوئے، ایمنسٹی

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:03

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے کہا ہے کہ سعودی سربراہی میں یمن میں کیے جانے والے حملوں میں قریب 2500 سویلین ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رواں برس مارچ سے اب تک کم از کم 10 فضائی حملوں کے دوران جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی اور سویلین کو ہلاک کیا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک امریکی مدد کے ساتھ یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :