پیرس حملوں میں جرمن اسلحہ استعمال ہوا ہے، بلڈ اخبار کا دعویٰ

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:04

پیرس حملوں میں جرمن اسلحہ استعمال ہوا ہے، بلڈ اخبار کا دعویٰ

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس کے دہشت گردانہ حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک جرمن تاجر نے نے فراہم کیا تھا۔ اخبار بلڈ نے یہ خبر دفتر استغاثہ اور جرمن تفتیشی اداروں کی دستاویزات دیکھنے کے بعد شائع کی۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق جرمن صوبے باڈن وورٹمبیرگ کے ایک 34 سالہ شخص نے نومبر میں پیرس کے ایک عرب باشندے کو چار کلاشنکوف رائفلز فروخت کی تھیں اور یہ سودا انٹرنیٹ کے ذریعے ہوا تھا۔ فرانسیسی حکام کو خدشہ ہے کہ تیرہ نومبر کے پیرس حملوں میں یہی ہتھیار استعمال ہوئے تھے۔ مشتبہ جرمن شہری ساشا ڈبلیو سے اشٹٹ گارٹ شہر میں تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :