پوپ فرانسس کا نیروبی کی کچی بستی کا دورہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:04

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے آج کینیا میں ایک کچی بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پوپ نے دولت کی تقسیم کے معاملے میں روا رکھی جانے والی ’ہولناک ناانصافی‘ کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

نیروبی کی کچی بستی کنگیمی میں 78 سالہ پوپ نے کہا کہ ’خود غرض اقلیتیں شاہ خرچی کے ساتھ‘ زندگی گزار رہی ہیں اور ’اقتدار اور دولت‘ سے چمٹی ہوئی ہیں جبکہ ایک ’بڑی اکثریت‘ الگ تھلگ ہو کر ’پسماندہ، غلیظ اور بدحال‘ بستیوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔ کینیا کے بعد پوپ آج اپنے دورہ افریقہ کی اگلی منزل یوگینڈا روانہ ہو رہے ہیں۔