اداکار سلمان خان کیلئے 2015ء کامیاب ترین سال رہا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:18

اداکار سلمان خان کیلئے 2015ء کامیاب ترین سال رہا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) سلمان خان اس سال صرف بھارتی باکس آفس سے 500 کروڑ روپے سمیٹ چکے ہیں ، وہ بالی ووڈ میں سو اور دو سو کروڑ کی سب سے زیادہ فلمیں دینے والے ہیرو ہیں۔ سلمان خان کی فلموں کا موضوع کچھ بھی ہو، اس میں رومانس ہو، ایکشن ہو یا کامیڈی۔

(جاری ہے)

دبنگ خان جس مووی میں ہوں وہ باکس آفس پر خوب دھمال مچاتی ہے، سو کروڑ کی فلمیں تو سلو میاں کی عادت بن چکی ہیں لیکن اب ان کی کِک سے دو دو سو کروڑ کی سب سے زیادہ تین فلمیں باکس آفس پر ریکارڈ ہوئیں ہیں۔

ایک طرف کک میں سلمان نے چور بن کر 200 کروڑ کمائے، پھر سلمان بنے اچھے لڑکے یعنی بجرنگی بھائی جان فلم میں وہ پاکستان بھی آئے اور اس فلم نے دو سو کے بعد تین سو کروڑ کمائے۔ ابھی سلمان کی پریم رتن دھن پایو کی نمائش جاری ہے، 200 کروڑ کے اسٹاپ کراس کرنے کے بعد یہ فلم کہاں رکے گی یہ آنے والے دو ہفتے سب کو بتادیں گے۔

متعلقہ عنوان :