روی چندرن ایشون نے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:24

ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) روی چندرن ایشون کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لینے والے ساتویں بھارتی بولر بن گئے ، انہوں نے ایشیائی سرزمین پر ابتدائی 22میچز میں پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ ایشون نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

کپل دیو اور ہربھجن سنگھ کو دو، دو بار ایک برس کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ وقار یونس نے ایشیائی سرزمین پر ابتدائی 22ٹیسٹ میچز میں 130 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ناگپور میں جنوبی افریقا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایشون نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ رواں برس پانچواں موقع ہے کہ ایشون نے اننگز میں پانچ یا زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ وہ ایشیائی سرزمین پر پہلے 22ٹیسٹ میچز میں 14بار اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :