کولوراڈو: مسلح شخص کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:24

واشنگٹن۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست کولو راڈو میں فیملی پلاننگ سینٹر میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو 5 گھنٹے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے صدر اوباما کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ امریکا کی ریاست کولوراڈو میں پیش آیا جہاں ایک حملہ آور نے فیملی پلاننگ کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کردی۔

جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا، اور آپریشن شروع کردیا۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاوس حکام کے مطابق صدر باراک اوباما کو بھی کولوراڈو کی صورتحال سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :