مصر نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کو چھ ماہ قید کی سزا

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:24

قاہرہ ۔ 28 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) مصر کی ایک عدالت نے نجی ٹی وی چینل "قاہرہ اور لوگ" کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان منی عراقی کو شو کے دوران گالم گلوچ، دروغ گوئی، الزام تراشی اور جھوٹی خبریں نشر کرنے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق خاتون اینکر پر" حمام باب البحر" نامی ایک مقدمہ میں جھوٹی خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اسے اسی الزام کے تحت عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خاتون اینکر کے وکیل شعبان سعید کا کہنا ہے کہ مدعیان نے ان کی موکلہ کے خلاف جھوٹ اور الزام تراشی کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :