تارکین وطن کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات میں مزید بہتری لائی جاے گی، جرمن صدر

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:30

برلن۔ 28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) جرمن صدر یوآخم گاوٴک نے مہاجرین کے بحران میں حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات میں مزید بہتری لانے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گاوٴک نے ایوان بالا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے مابین ابھی بھی اس سلسلے میں تعاون کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے بارے میں معلومات کے تبادلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل پر قابو پانے کے لیے تمام سطحوں پر ایک موثر اور واضح تعاون کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :