کندھ کوٹ میں ڈاکووٴں نے پیسے نہ ملنے پر ایمبولینس کو آگ لگادی

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:32

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) کندھ کوٹ میں ڈاکووٴں نے پیسے نہ ملنے پر ایمبولینس کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکووٴں نے لوٹ مار کی غرض سے ایمبولینس کو روکاتاہم مقصد پورا نہ ہوا اور کسی سے پیسے برآمد نہ ہوئے جس پر طیش میں آکرڈاکووٴں نے پیسے نہ ملنے پر ایمبولینس کو آگ لگادی اور ایمبولینس ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔