(ن) لیگ الیکشن میں جھرلوچلانے میں مہارت رکھتی ہے‘عمران خان کو جلسے میں شرکت سے روکنے پر جمہوریت کہاں تھی ؟‘وزیر اعظم جمہوریت کو متاثر کرنے والی انتظامیہ کے رویے کا نوٹس لیں

تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر شاہ محمود قریشی کا بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کے دوران خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:32

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ الیکشن میں جھرلوچلانے میں مہارت رکھتی ہے‘عمران خان کو جلسے میں شرکت سے روکنے پر جمہوریت کہاں تھی ؟‘وزیر اعظم جمہوریت کو متاثر کرنے والی انتظامیہ کے رویے کا نوٹس لیں۔وہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کے دوران ملتان میں مختلف مقامات پر خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ الیکشن میں جھرلوچلانے میں مہارت رکھتی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو شرکت نہ کرنے کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جلسے میں کمال جمہوری دور نظر آیا ہے جمہوریت کے علمبردار آج کہاں تھے۔ وزیر اعظم جمہوریت کو متاثر کرنے والی انتظامیہ کے رویے کا نوٹس لیں