لاہور‘ کراچی اور سکھر میں پولیس مقابلے‘ پانچ ڈاکومارے گئے‘ تین فرار‘ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:32
لاہور / کراچی/سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) لاہور‘ کراچی اور سکھر میں پولیس مقابلوں کے دوران پانچ ڈاکو مارے گئے جبکہ تین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم اور سامان برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں رستم پارک میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا جسے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ڈاکووں سے لوٹی ہوئی رقم اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.