اسلام آباد بلدیاتی انتخابات؛ ووٹرز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 نومبر 2015 12:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 نومبر 2015 ء) : 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے . الیکشن کمیشن کے مطابق 30 نومبر کوپولنگ کے دن اپنا اصل شناختی کارڈ لانا ضروری ہو گا . پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس یا نادرا کی رسید پر ووٹ نہیں ڈالا جا سکے گا. الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے جبکہ ہر ووٹر چھ ووٹ کاسٹ کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے چالیس لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جن کی ترسیل فوج کی نگرانی میں کی جائے گی.