وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب برطانوی حکام اور مختلف اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف دورہ برطانیہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ملیں گے۔ دورے پر روانہ ہونے سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ ومعاشی تعلقات ہیں میرے دورہ برطانیہ سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔