اسرائیل کی متحدہ عرب امارات میں سفارتخانہ کھولنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:38
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جلد ہی سفارتی تعلقات کے قیام کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جلد ہی اسرائیل ابو ظہبی میں اپنا سفارت خانہ قائم کریگا۔اسرائیل عبرانی اخبار ہارٹزکے مطابق ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قیام کیلئے سرکاری سطح پر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور جلد ہی اسرائیل متحدہ عرب امارات میں اپنا نمائندہ سفارتی دفتر کھولے گا۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسرائیل کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ امورڈورے گولڈ نے متحدہ عرب امارات کا تین روزہ خفیہ دورہ کیا تھا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے یواے ای کی قیادت اور اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔(جاری ہے)
ان ملاقاتوں کے دوران ہی دونوں ملکوں کے درمیان مرحلہ وار سفارتی تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس دورے سے واپسی کے بعد اسرائیل نے پہل کرتے ہوئے ابو ظہبی میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
اخبار کے مطابق تل ابیب وزارت خارجہ نے رامی حتان نامی سفارتکار کو ابو ظہبی میں اسرائیل کا پہلا سفیر تعینات کیا ہے جوجلد ہی متحدہ عرب امارات میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کرنے ابو ظہبی روانہ ہوجائینگے۔صہیونی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قابل تجدید توانائی ایجنسی’ IRENA ‘ کے رکن اسرائیل متحدہ عرب امارات کیساتھ کئی سال سے سفارتی تعلقات کے قیام کیلئے کوشاں رہا ہے مگر اماراتی حکومت خلیجی ممالک کی اجتماعی پالیسی کے تناظر میں اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے قیام کو ملتوی کرتی رہی ہے مگر اب دونوں ملکوں کی قیادت نے خفیہ طورپر سفارتی روابط کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.