فلسطینی کار ڈرائیوروں نے 8 صہیونی فوجی کچل ڈالے، متعدد کی حالت نازک
ہفتہ 28 نومبر 2015 12:40
الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گزشتہ روز فلسطینی شہری کی کار کی ٹکر سے 6اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی شہید ہوگیا۔
(جاری ہے)
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام شمالی الخلیل کے قریب غوش عتصیون یہودی کالونی کے قریب بیت امر کے مقام پر فلسطینی کار ڈرائیور نے قصدا اپنی کار سڑک کے کنارے کھڑے فوجی اہلکاروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں سے 4کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا اور اس کی نعش قبضے میں لے لی گئی ہے۔ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونیوالے فوجیوں میں دو سینئر افسر بھی شامل ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔حملہ آور کی شناخت عمر عرفات عیسیٰ الزعاقیق کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.