شاہد آفریدی اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم کو جتوانے میں ناکام، گرین شرٹس کی رینکنگ میں دو درجے تنزلی،دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئی

ہفتہ 28 نومبر 2015 12:44

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کے باوجود ٹیم کو جتوا نہ سکے اور ناکام کپتان ثابت ہوئے جن کی قیادت میں ٹیم کی پندرہ فتوحات کے مقابلے شکستوں کی تعداد سولہ ہو چکی ہیں اور گرین شرٹس کی رینکنگ میں بھی دو درجے تنزلی ہو گئی۔بوم بوم آفریدی نے ایک طویل عرصے کے بعد ٹی ٹوینٹی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس کے باوجود ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

(جاری ہے)

آفریدی نے میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے چوبیس رنز بھی اسکور کیے۔ اس کے علاوہ وہ چھیاسی وکٹوں کے ساتھ سعید اجمل کا پچاسی وکٹوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باوٴلر بھی بن گئے۔اس عمدہ کارکردگی کے باوجود اسی میچ میں ان کی قیادت میں کھیلے گئے اکتیس میچوں میں ٹیم کی ناکامیاں اس کی فتوحات سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ یہی نہیں پاکستان کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھی دو درجے تنزلی ہو گئی اور اب وہ دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :